سابقہ رنجش ، مخالفین نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ رنجش پر مخالفین نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ مقبول روڈ پر قیصر نامی شہری کا بیٹا موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران مخالفین میں شامل چار ملزمان نے اسے زبردستی روک لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا بعد ازاں ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔