پراپرٹی کی جعلی دستاویزات تیار کرانے پر 6ملزمان کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کروا کر شہری کو دھوکہ دینے کی کوشش کرنے والے 6 ملزمان مقدمے کی لپیٹ میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے چک نمبر 223 رب کے رہائشی احمد حیات نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی پراپرٹی کے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرواتے ہوئے اسے فراڈ کا شکار بنانے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔