16 سالہ لڑکی سے زیادتی ملزموں کے خلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)مظہر کالونی کوٹ رادھاکشن کے رہائشی عبدالجبار آرائیں نے پولیس کو بتایا کہ میری بھابی سکینہ بی بی اپنے بیٹے محمد عمر کو۔۔۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آکسیجن لگوانے کے لیے گئی اور میری 16 سالہ بیٹی (ح)کو بھی ساتھ لے گئی جہاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادھاکشن کے رہائشی ذیشان اسے بہانے سے ہسپتال کی بالائی منزل پر ایک کمرہ میں لے گیا اورفون پر اپنے دیگر ساتھیوں کو بلوا لیا جو اسے اپنی وحشت کا نشانہ بناتے رہے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔