قصور اور نواح سے بچی سمیت تین افراد اغواء

قصور اور نواح سے بچی  سمیت تین افراد اغواء

قصور(خبرنگار)قصور اور اسکے گردونواح سے بچی سمیت تین افراد اغواء کرلئے گئے ۔تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رکن پورہ سے 11 سالہ بچی نور فاطمہ لاپتہ ہو گئی۔

 والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تھانہ سٹی پھول نگر کے علاقہ محلہ ڈھاری لنگڑے والی سے 22 سالہ نوجوان اللہ وسایا کو اغوا کرلیا گیا ۔مدعیہ کے مطابق یاسر، گلزار اور اکبر نوجوان کو ورغلا کر لاہور لے گئے ۔پتوکی سے 35 سالہ مہر ویش زوجہ انور 11 جولائی 2025 کو لاپتہ ہو گئیں جس کے بارے میں نامعلوم افراد پر اغوا کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں