گوجرہ :فیسکو ٹاسک فورس نے 3 بجلی چور رنگے ہا تھو ں پکڑ لئے
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا) فیسکو ٹاسک فورس نے مختلف مقامات پر چھا پے مار کر بجلی چوری کرنے والے 3 افراد کو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیسکو ٹاسک فورس کو اطلا ع ملی کہ محلہ گلشن محمود کا لونی کارہائشی محمد وسیم ، نئی منڈی کا عاشق علی اور محلہ نیو پلا ٹ کا رہائشی محمد جا وید اپنے میٹرو ں سے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر فیسکو اہلکارو ں نے ان کے گھروں پر چھا پے مار کر تینو ں صارفین کو بجلی چوری کرتے ہا ئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور تھا نہ سٹی گوجرہ کو تحریری طور پرمطلع کر دیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ۔