دکان کے تالے توڑ کر جوتے سلائی کرنے والی مشینیں اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا

دکان کے تالے توڑ کر جوتے  سلائی کرنے والی مشینیں  اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکان کے تالے توڑ کر جوتے سلائی کرنے والی مشینوں سمیت دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے پٹھان والا چوک میں عارف نام شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دکان کے تالے توڑ کر ملزمان رات کی تاریکی میں جوتے سلائی کرنے والی مشینیں، بجلی کی تاریں، موٹریں اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں