کال کرنے کے بہانے نوسر باز شہری کا موبائل فون لے گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال کرنے کے بہانے نوسر باز شہری کا موبائل فون لے نکلا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے کچہری چوک کے قریب عثمان علی نامی شہری کو نامعلوم نوسر باز نے روک لیا اور کال کرنے کے بہانے اس کا موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔