گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیتی سامان چوری کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقے مظفر کالونی میں زبیر نامی شہری کی ہمشیرہ کے گھر سے رات کی تاریکی میں ملزمان تالے توڑ کر لیپ ٹاپ، زیورات، موبائل فون، کپڑے اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے ، پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔