سامان رکھ کر روڈ بلاک کرنے والے 2افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سامان رکھ کر روڈ بلاک کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے راجباہ روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سامان رکھ کر روڈ براک کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔