بغیر اجازت مذہبی اجتماع کا انعقاد ،2 افراد پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اجازت مذہبی اجتماع کا انعقاد کرنے والے دو افراد مقدمہ کی لپیٹ میں آگئے ۔۔
لاری اڈے کے قریب2 افراد کی جانب سے مبینہ طور پر بغیر اجازت مذہبی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے مذہبی انتشار پھیلنے کا خدشہ تھا۔ پولیس نے دونوں افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔