ماں بیٹے کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے غلام آباد نمبر 2 کے رہائشی جمیل نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
اسکی اہلیہ اور بیٹا گھر پر موجود تھے کہ ملزم سابقہ رنجش پر زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور دونوں ماں بیٹے کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔