لا پتہ ماں بیٹا کے اغوا کا مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی اشرف کالونی سے لا پتہ ہونیوالے ماں بیٹا کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ورثاء کے مطابق مسماۃ(ا) اور اس کا چھ سالہ بیٹا آیان جو کہ دن دہاڑے اچانک غائب ہو گئے تھے کو اغوا کر لیا گیا ہے جس پر پولیس نے 3 نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔