خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، آئس و چرس برآمد
قصور،کھڈیاں خاص (خبرنگار،نمائندہ دنیا) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او محمد آصف بھٹی کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران پیال کلاں کے رہائشی تاشفین شوکت اور نازیہ عرف بٹنی کو ایک کلو گرام آئس اور ڈیڑھ کلو گرام چرس سمیت حراست میں لے لیا گیا۔ ڈھنگ شاہ کے ساجد علی کو کالیاں پلیاں نہر کے قریب گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1650 گرام چرس برآمد ہوئی۔ تینوں ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ڈسٹرکٹ جیل قصور کر دیا گیا ہے ۔