سمبڑیال:وار داتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال:وار داتوں میں شہری  لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

ڈرائی پورٹ کے قریب خالد ہوٹل کے باہر سے سجاد حسین کی موٹر سائیکل ،عنایت اﷲ کے گھر سے موٹر چوری ہو گئی ،موضع بھوپالوالہ حسن چوک کے قریب دو ڈاکو ئوں نے ارسلان سے موٹر سائیکل ،موبائل فون چھین لیا ۔ موضع کولوکے کے رہائشی محمد فیاض کے ڈیر ے سے دو بھیڑیں اور موٹر ،ٹھٹھہ لاکھی میں جواد امجد کے گھر سے موٹر ،دوبرجی چندا سنگھ میں آفتاب کے ڈیر ے سے 3لاکھ روپے کی گائے جبکہ الیوالی میں زیر تعمیر مکان سے موبائل فون اورسنٹری سامان چوری ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں