پولیس نے 6 جواریوں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے چھ جواریوں کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے اسلام نگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ مبینہ جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ جو مبینہ طور پر جوا کھیلنے میں مصروف تھے ۔ جن کے قبضے سے نقدی، موبائل، جوا پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔