سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے پر2دکانداروں پر مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 126 رب کے قریب پولیس نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو دکانوں پر نہ تو سیکیورٹی گارڈ تعینات پائے گئے اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا انتظام موجود تھا۔ جس پر پولیس نے دونوں دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔