منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد
کہروڑ پکا (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔
مخبر کی اطلاع پر امیر پور سٹیشن کے قریب کارروائی کی، ملزم اﷲداد عرف دادی کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن پاؤڈر برآمد ہوئی۔ مقامی پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، منشیات فروش معاشرے کیلئے ناسور ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔