چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر دو لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر  دو لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر دو لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ طفیل شہید روڈ پر امیر علی کی بہنیں بازار جا رہی تھیں کہ اس دوران ملزم فیصل اور اس کے ساتھیوں نے آوازیں کسنا شروع کردیں جس سے منع کرنے پر وہ طیش میں آگئے اور دونوں لڑکیوں کو قابو کرکے تھپڑوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں