تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر )کینال روڈ پر شاہکام چوک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔
،سندر پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ حادثے میں جاں بحق موٹرسائیکل سوار 24 سالہ طبیب کے چچا عرفان کی مدعیت میں درج کیا ہے ۔ ڈرائیور محمد احمد یار کے خلاف مقدمہ شہریوں کو ہلاک کرنے ،تیز رفتاری، لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔شادباغ کے رہائشی ملزم محمد احمد یار نے گزشتہ رات شاہکام چوک کے پاس 2 افراد کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کیا تھا۔