راج گڑھ میں لڑکی سے زیادتی کی شکایت پر 2ملزم گرفتار

راج گڑھ میں لڑکی سے زیادتی  کی شکایت پر 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)راج گڑھ میں لڑکی سے زیادتی کی شکایت پر ایکشن، تھانہ ویمن ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2 ملزموں کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزموں نے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کی غیر موجودگی میں زیادتی کی ،ملزم کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ،ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار ہیں ،دونوں ملزمان نے مختلف اوقات میں لڑکی سے زیادتی کی ۔متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے ،گرفتار ملزمان میں فضل اور عبداللہ شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں