کال کروانے کے بہانے نوسر باز شہری کا موبائل فون لے اڑے

کال کروانے کے بہانے نوسر باز شہری کا موبائل فون لے اڑے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کال کروانے کے بہانے نوسر باز شہری کا موبائل فون لے اڑے۔

تھانہ غلام آباد کے علاقہ جٹاں والا چوک کے قریب عزیز الرحمن گھر جا رہا تھا کہ اس دوران دو نوسر بازوں نے اسے روکا اور ایمرجنسی صورتحال میں کال کروانے کی درخواست دی بعد ازاں ملزم شہری کو باتوں میں الجھا کر اس کا موبائل فون لے کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں