نہر اپر چناب سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)چھچھر والی نہر اپر چناب سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔