خواتین سمیت 5افراد پر تشدد ،مقدمات درج کر لئے گئے

خواتین سمیت 5افراد پر تشدد ،مقدمات درج کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پر تشدد واقعات کے دوران جھگیاں ہموکہ میں وسیم وغیرہ نے سابقہ رنجش پر محمد خان ،نصیر پور کلاں میں سانول اوراسکے ساتھیوں نے معمولی تنازعہ پرمحمد عرفان کو لہولہان کر دیا۔

گھلا پور میں تلخ کلامی پر جہانگیر وغیرہ نے محمد ارشاد کے گھر میں داخل ہو کر اسے اور دیگر کو زدوکوب کیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،اسی طرح استقلال آباد میں طلحہ وغیرہ نے محمد حسین کے گھر میں داخل ہو کر اسکی بیٹی اور نواسی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں