6 معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10 لاکھ جرمانہ،بیورجز فیکٹری بند
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور میں 6 معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 1مشہور بیورجز فیکٹری بند کر دی گئی۔۔۔
قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی معروف فوڈ انڈسٹریز پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگئی، ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور بھر میں کریک ڈاؤن، معروف بیورجز انڈسٹری، آئسکریم فیکٹری، کافی،کیک پروڈکشن یونٹس،آئل مل کیخلاف ایکشن لیا گیا۔