رجانہ میں 3 وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

 رجانہ میں 3 وارداتیں، شہری  نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)رجانہ میں مختلف مقامات پر 3 وارداتیں،شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق عبید علی نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے کرامت کالونی رجانہ میں اس کی۔۔۔

 دکان سے 59 ہزار 400 روپے مالیتی نقدی اور آئل چوری کر لیا۔اسی طرح راشد محمود نے درخواست دی کہ چک 191 گ ب میں نامعلوم ملزمان نے اس کے زرعی رقبے سے 93 ہزار 500 روپے مالیتی ٹیوب ویل، کھاد اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ ساجد نے درخواست دی کہ چک 253 گ ب میں نامعلوم ملزمان اس کے گھر سے 2 لاکھ 98 ہزار روپے نقدی،زیوراتا اور کپڑے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں