ون ویلنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور ( کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کا ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فیروز پور روڈ پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ ڈولفن ٹیم نے ملزم کو قابو کیا جس کی ون ویلنگ اور کرتب بازی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل تھیں۔ گرفتار ملزم کی شناخت سراج کے نام سے ہوئی جسے تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے ، والدین اپنے بچوں پر سخت نظر رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک عمل میں ملوث نہ ہوں۔