پو لیس گرجاگھ کی کارروائی، ڈکیت،موٹرسائیکل چور گینگز گرفتار

 پو لیس گرجاگھ کی کارروائی، ڈکیت،موٹرسائیکل چور گینگز گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر، نیوز رپورٹر ) ایس ایچ او تھانہ گرجاگھ انسپکٹر عمران نسیم اور ان کی ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسنین عرف نینو ڈکیت گینگ اور دانش عرف دانو موٹرسائیکل چور گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور پانچ عدد موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دانش، یحییٰ، امتیاز، علی حسن اور حسنین شامل ہیں۔ دورانِ تفتیش موٹرسائیکل چور گینگ کے ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ گلی محلوں، بازاروں اور پارکنگ پلازوں میں کھڑی موٹرسائیکلوں کے تالے توڑ کر چوری کیا کرتے تھے ، جبکہ ڈکیت گینگ کے ارکان نے انکشاف کیا کہ وہ سنسان علاقوں اور رات کی تاریکی میں وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں