وارداتیں:8شہری لُٹ گئے ،2گاڑیاں ، 3موٹرسائیکلیں چوری

 وارداتیں:8شہری لُٹ گئے ،2گاڑیاں ، 3موٹرسائیکلیں چوری

ابراہیم کو 1 لاکھ 60 ہزار ، کلیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا گاڑیاں جوہر ٹاؤن اور نولکھا، موٹرسائیکلیں دیگر علاقوں سے غائب ہوئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے مغلپورہ میں ابراہیم سے 1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں کلیم سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاؤن میں انجم سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں سجاد سے 1لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں عاصم سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ۔اسی طرح ستوکتلہ کے علاقے میں دلاور سے 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں واصف سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،چوہنگ میں ریاض سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔دوسری طرف جوہر ٹاؤن سے ارسلان ، نولکھا سے دانش کی گاڑیاں جبکہ ریس کورس کے علاقہ سے ماجد ، اچھرہ سے رفاقت اور شفیق أٓباد سے ساجد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں