سیالکوٹ : مبینہ مقابلے، ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ملزم ہلاک
ٹیم کسوالی پلی راجباہ کی پٹڑی پر مختار، چونڈہ ظفروال روڈ پر علی رضا مارا گیا
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )پنجاب پولیس کے ذیلی ادارے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )سے مبینہ مقابلے ، 2ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ، ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی سیالکوٹ کی ٹیم کسوالی پلی راجباہ کی پٹڑی پر ناکہ لگائے ہوئی تھی کہ موٹرسائیکل سوار 3ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،پولیس نے فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر سرچ آپریشن کیا تو ملزم مختار علی سکنہ شیخوپورہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے پر گرا پڑا تھااور بعدازاں دم توڑ گیا ۔علاوہ ازیں سیالکوٹ میں چونڈہ ظفروال روڈ پر پولیس گشت پر مامور تھی کہ ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں اشتہاری ملزم علی رضا سکنہ وڈالہ سندھواں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔