حادثے میں 2نوجوانوں کی ہلاکت ، ٹرک ڈرائیور گرفتار

حادثے میں 2نوجوانوں کی  ہلاکت ، ٹرک ڈرائیور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کے معاملے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ ذیشان اور اس کا کزن حسیب ٹرک کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے ۔ حادثے کے بعد بادامی باغ پولیس نے ذیشان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور غضنفر کو حراست میں لے لیا،ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق حادثے میں ملوث ٹرک بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں