کمسن لڑکی سے مبینہ نازیبا حرکات کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ

کمسن لڑکی سے مبینہ نازیبا حرکات  کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکی سے مبینہ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عفیفہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی کمسن بیٹی کو قابو کرلیا اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے اسے ہراساں اور پریشان کیا جس پر پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں