شادی پر ہوائی فائرنگ ، فحش گانے چلانے پر دو افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے اور فحش گانے چلانے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی پرفحش گانے چلانے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر کے لاؤڈ سپیکر، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔