جڑانوالہ:تیز رفتار کار نے 7سالہ معصوم بچی کو کچل کر مارڈالا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی کی حدود میں تیز رفتار کار نے 7سالہ معصوم کلی کو کچل ڈالا،بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔
ڈیفنس ویو کالونی میں سات سالہ معصوم فاطمہ شفیق کھیل رہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار نے اسے بری طرح روند ڈالا جس کے نتیجہ میں فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی بچی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع جب گھر پہنچی تو گھر میں کہرام برپا ہو گیا پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔