خدمت مرکز میں آیا اشتہاری ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

خدمت مرکز میں آیا اشتہاری ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خدمت مرکز میں آیا اشتہاری ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ انچارج خدمت مرکز اے ایس آئی منیب گیلانی نے خدمت مرکز میں آئے شخص کو مشکوک جان کر ریکارڈ چیک کیا۔

ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم دلدار تھانہ پیپلز کالونی فیصل آباد میں بوگس چیک کے مقدمہ میں اشتہاری پایا گیا۔ انچارج خدمت مرکز نے ملزم کو فوری متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں