دو ڈاکو گرفتار ،نقدی،اسلحہ موٹر سائیکل ودیگر سامان برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 6 ج ب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو دھر لیا۔
جو مبینہ طور پر اپنے شکار کی تلاش میں چھپے ہوئے تھے ۔ جنکی شناخت علی شیر اور منیر کے نام سے ہوئی۔ جنکے قبضے سے نقدی، موبائل، اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرتے ہوئے تحقیقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ۔