مارکٹائی، دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

مارکٹائی، دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) زبردستی راستہ روک کر مارکٹائی کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 صدر دیوان روڈ کے رہائشی محمداکرم ولد عبداللطیف نے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ شوکت علی کے بیٹوں علی گوہر، علی شیر اور ربیع اﷲ نے زبردستی راستہ روک کر اسے اور اس کے بیٹے سے مارکٹائی کی، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔تھانہ صدر قصور نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں