گڑھی شاہو:2ملزم زیرحراست 418پتنگیں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو گڑھی شاہو چوک سے حراست میں لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 418 سے زائد پتنگیں، 37 ڈور کی چرخیاں اور 15 ڈور کے پنے برآمد کیے گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے پتنگیں تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ،گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان اور زین کے نام سے ہوئی ہے ۔