شہریوں کو لوٹنے والا ڈکیٹ گینگ گرفتار
لاہور (آئی این پی ) لاہور میں گلشن اقبال پولیس نے اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے دو رکنی بین الصوبائی اور بین الضلاعی ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں شہری کی دکان میں مسلح داخل ہوئے موبائل اور نقدی چھینی۔ ملزمان اسامہ اور عبداللہ نے دو مختلف جگہ پر شاپ رابری میں دو افراد کو فائر مار کر زخمی بھی کیا تھا۔