شہری کی موٹر سائیکل چور ی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع کچہری میں کام کے سلسلہ میں آئے شہری کی موٹر سائیکل چور ی کر لی گئی ۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں کام کے سلسلہ میں آیا منظور احمد نامی شہری موٹر سائیکل کھڑی کرکے اپنے کام میں مصروف ہوگیا اس دوران نامعلوم ملزم اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے ، پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔