کامونکے :یوٹرن لیتے کوسٹر ٹرک سے ٹکرا گئی، 4 مسافر زخمی
کامونکے (نامہ نگار )جی ٹی روڈ سادھوکے کے قریب یوٹرن لیتے ہوئے کوسٹر ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں4مسافر زخمی ہو گئے ۔
3 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، شدید زخمی رضوان سکنہ باغ آزاد کشمیر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔