ناراض بیوی کے نہ ماننے پر دلبرداشتہ خاوند نے زہر کھا لیا
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )ناراض بیوی کے نہ ماننے پر دلبرداشتہ 30 سالہ خاوند نے زہر کھا لیا ۔
نواب چوک کے رہائشی فر خ کی اہلیہ ہادیہ جھگڑ کر میکے چلی گئی ،گزشتہ روز فرخ منانے گیا لیکن صلح نہ ہونے پر مایوس گھر لوٹ آ یا اور زہر کھا لیا جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔