3منشیات فروش گرفتار ساڑھے 12کلو چرس برآمد

3منشیات فروش گرفتار ساڑھے 12کلو چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے 3منشیات فروش گرفتار کرکے ساڑھے 12کلو چرس برآمد کرلی ۔رنگ محل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں ملزم قاسم اور وقاص کو گرفتار کر کے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کی۔۔۔

ملزم شاپروں میں منشیات لوکل ٹرانسپورٹ پرشہر کے مختلف مقامات پر پہنچاتے اور فروخت کرتے تھے ۔ مانگا منڈی پولیس نے دوران پٹرولنگ بدنام زمانہ منشیات فروش آصف خان کو گرفتار کر کے 2 کلو 400 گرام سے زا ئد چرس برآمد کر لی ۔ملزم نے پوش علاقوں، یونیورسٹیز، کالجز، ہوسٹلز کے اطراف میں نئی نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں