لڑائی جھگڑوں پر بہن بھائیوں ،میاں بیوی او رخاتون پرتشدد

 لڑائی جھگڑوں پر بہن بھائیوں ،میاں بیوی او رخاتون پرتشدد

موترہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے تین مختلف واقعات میں خاتون سمیت 31ملزمو ں نے بہن بھائیوں ’میاں بیوی او رخاتون کو تشدد کانشانہ بناڈالا۔

تھانہ موترہ کے علاقہ ہپو گڑھا کے اختر نے پولیس کودرخواست دی کہ وہ اپنے بھائیوں اورہمشیرہ کے ہمراہ گھرمیں موجودتھاکہ اسی دوران ملزم مصور ’مدثر’حسن’علی ’عمر اور پندرہ نامعلوم آگئے او رآتے ہی اسکے بھائیوں اورہمشیرہ کوتشددکرکے زخمی کردیا ۔موضع دھرم کوٹ کی خاتون نصرت بچوں کے ہمراہ گھرمیں موجودتھی کہ ملزم سلیمان ’طاہراور دو نامعلوم گھرمیں گھس آئے اورآتے ہی اس کوتشددکرکے زخمی کردیا ۔ ڈسکہ کے مدثر کی بہن اور بہنوئی کو ملزم ایوب ’شان ’عثمان ’عرفان’ ساجد’ عبدالستار ’سدرہ او رذوالفقار نے تشددکرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں