پتوکی :ناراض بیوی کو لینے آنیوالے داماد نے ساس قتل کردی

پتوکی :ناراض بیوی کو لینے آنیوالے داماد نے ساس قتل کردی

قصور،پتوکی (نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر )پتوکی میں داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں داؤ کے چک نمبر 9میں فیاض احمد کی بیوی سمیعہ گزشتہ 7ماہ سے ناراض ہوکر اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔ چک نمبر 2 کا رہائشی محمد فیاض گزشتہ روز ناراض بیوی کو لینے آیا تو اس دوران اُس کا اپنے سسرال والوں سے لڑائی جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آکر فیاض نے فائرنگ کرکے اپنی 55 سالہ ساس صابراں بی بی کو قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا۔ سمیعہ کا کہنا ہے کہ فیاض آئس کا نشہ کر کے تین بچوں کے سامنے مجھ پر تشدد کرتا تھا ، سات ماہ سے قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا ،تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں