خاتون ٹیچر اور اسکی بہن کودھمکیاں تھپڑ مارنے پرمقدمہ درج

خاتون ٹیچر اور اسکی بہن کودھمکیاں  تھپڑ مارنے پرمقدمہ درج

راہوالی(نمائندہ دنیا)سکول ٹیچر خاتون ور اسکی بہن کو اسلحہ کے زور پردھمکیاں ،تھپڑ مارنے اور غلیظ گالیاں دینے پر کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

گوجرانوالہ کینٹ گیریژن سکول ٹیچر ثنا آزاد بہن طاہرہ سید کے ہمراہ گھر کے باہر کھڑی تھیں کہ ہمسائیہ عثمان عرف مانا مسلح پسٹل نے غلیظ گالیاں دینا شروع کر دیں اور قتل کی دھمکیاں دیں منع کیا تو تھپڑ مارنے لگا ۔وجہ عناد یہ ہے کہ گھر کے سامنے ٹیچر کا پلاٹ ملزم ہتھیاناچاہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں