3 نامعلوم افراد نے 25سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا
گوجرہ( نما ئندہ دُنیا)3 نامعلوم افراد نے 25سالہ دوشیزہ کو زبردستی اغوا کر لیا۔
چک نمبر303ج ب کے محمد نعیم نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرایاہے کہ اس کی 25سالہ ہمشیرہ طیبہ فاطمہ گھر پر موجود تھی کہ تین کار سوارافراد مسلح ہو کر آگئے اور اس کو زبردستی اغواء کر کے کار میں ڈال کر فرارہوگئے پولیس نے ملز موں اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔