گوجرہ:شوہر نے بیوی کوبچوں کے سامنے تشددکا نشانہ بنا ڈالا
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)شوہر نے بیوی کوبچوں کے سامنے تشددکا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیا۔
محلہ وزیر پارک کی مائدہ اسلم اپنے بچوں سمیت اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس کا اپنے شوہر شاہد محمود کے ساتھ معمولی جھگڑاہو گیا جس پر شاہد نے اس کو کمسن بچوں کے سامنے شدید تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیااور اس کے پارچات پوشیدنی پھاڑ دئیے اور موقع سے فرارہو گیا۔