چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 75 ہزار روپے جرمانے

چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 75 ہزار روپے جرمانے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں ضلع بھر میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دوران کارروائی 43 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 113 فوڈ سے متعلق کاروبار چیک کیے گئے اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ معائنہ کے دوران صفائی ستھرائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات، ممنوع اجزاء اور نان فوڈ گریڈ آلات کے استعمال کے کیسز سامنے آئے ۔ کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ 25 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس اور 2 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں