ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 3 سالہ بچی جاں بحق، ڈرائیور فرار

ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 3 سالہ  بچی جاں بحق، ڈرائیور فرار

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی کی حدود 422 گ ب میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 3 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ننھی پھول جیسی بچی اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران بابو نامی ڈرائیور ٹریکٹر بیک کر رہا تھا اور بچی ٹریکٹر کے نیچے آ گئی۔حادثے کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہوئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں