نو سر باز ڈرائیور کو نشہ آوار چیز کھلا کر ڈالہ، نقدی لے گئے
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)نو سر باز ڈرائیور کو نشہ آوار چیز کھلا کر ڈالہ،40 ہزار نقدی اور ضروری کاغذات لے اڑے ،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
چک 241 ر ب چینچل سنگھ والا کے رہائشی محمد یٰسین کو دو روز قبل نیو سبزی منڈی جھنگ روڈ سدھار سے دو نوسرباز کھرڑیانوالہ سے گھریلو سامان لوڈ کرنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے جہاں پہنچ کر نو سربازوں نے قریبی ہوٹل سے چائے پینے کے بہانے ڈرائیور کو نشہ آوار چیز کھلا دی جس کے چند منٹوں کے بعد اس کی حالت غیر ہونے ہو گئی جس کے بعد ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔